مسجد نبویۖ میں ہنگامہ آرائی

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے مسجد نبویۖ میں ہنگامہ آرائی میں قید تمام پاکستانیوں کو رہا کرنے کا حکم دیدیا

ریاض (لاہورنامہ)سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان کا بڑا فیصلہ،مسجد نبویۖ میں ہنگامہ آرائی میں قید تمام پاکستانیوں کو رہا کرنے کا حکم دیدیا۔

بدھ کو سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان کا سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کیلئے بڑا فیصلہ،مسجد نبویۖ میں ہنگامہ آرائی میں قید تمام پاکستانیوں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا ۔وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد سے اپریل 2022 کے واقعے پر گرفتار پاکستانیوں کی رہائی کی درخواست کی تھی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے شہزادہ محمد بن سلمان سے درگزر سے کام لینے کی درخواست کی تھی۔ وزیراعظم نے سعودی ولی عہد سے اظہار تشکرکرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالیٰ آپ کو اس کا اجر عطاء فرمائے۔

مدینہ منورہ کی عدالت نے تین پاکستانیوں کو 8 سال اور تین کو 6 سال قید کی سزا سنائی تھی،خواجہ لقمان، محمد افضل، غلام محمد کو 8 سال اور انس، ارشد اور محمد سلیم کو 6 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی،ایک اور پاکستانی طاہر ملک کو بھی تین سال قید اور 10 ہزار ریال جرمانہ کیاگیا تھا