اسلام آباد:پاکستان نے بھارت کی ماحولیاتی جارحیت پراقوام متحدہ سے رجوع کرنے کا اعلان کردیا۔ غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق پاکستان پر4 روزقبل بھارتی بمباری سے بالا کوٹ میں صنوبر کے درختوں کی تباہی پر اقوام متحدہ کو باضابطہ شکایت درج کرائے گا۔ پاکستان کا موقف ہے کہ درخت تباہ کر کے بھارت نے ماحولیاتی دہشت گردی پھیلائی۔بھارتی بمباری سے پاکستان میں نا صرف صنوبر کے درخت تباہ ہوئے بلکہ دونوں ممالک میں کشیدگی میں اضافہ بھی ہوا۔ مشیر ماحولیات ملک امین اسلم نے کہا کہ اقوام متحدہ کو بتایاجائے گا کہ بھارت ریاستی دہشت گردی کے بعد ایکو دہشت گردی پر اتر آیا ہے۔وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے ماحولیات امین اسلم نے کہا ہے کہ بھارت کے فضائی حملے میں درختوں کو نشانہ بنایا گیا۔ پہ لوڈ اور بم گرنے سے پاکستان کی سرزمین پر کئی درجن درخت گر گئے۔مشیر برائے ماحولیات امین اسلم نے کہا کہ بھارتی ماحولیاتی دہشت گردی کے نقصان کا تخمینہ لگانے کے بعد اقوام متحدہ سے رجوع کریں گے جبکہ دیگر فورمز پر بھی آواز اٹھائیں گے۔واضح رہے کہ بھارت نے جھوٹ کہا تھا کہ اس کے طیاروں نے پاکستان میں کالعدم جیش محمد کے ایک کیمپ کو نشانہ بناتے ہوئے 300 سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کیا تھا، جس کے بعد خود بھارت کی جگ ہنسائی ہوئی تھی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
حالیہ پوسٹس
- خالق احسان کی لاہور میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم سے ملاقات
- فلپائن رین آئی ریف پر موجود اپنے جنگی جہاز کو واپس بلائے، لین جیئن
- عالمی تہذیبوں سے متعلق دسویں نی شان فورم کا افتتاح
- نارویجن ایمبیسی کے وفد کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ
- نیٹو کا چین کی آڑ میں ایشیا پیسیفک خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، چینی میڈیا
تازہ ترین تبصرے
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از female viagra canada
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از onlypharmacies
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از DuckCTR SEM