لاہور (لاہورنامہ) سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے ہسپتال میں زیر علاج زخمی ڈولفن سکواڈ اہلکار عامر نیامت سے ملاقات کی. اس موقع پر سینئر پولیس افسران موقع پر موجود تھے.
سی سی پی او لاہور نے آج صبح ڈاکو کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے ڈولفن اہلکارعامر کی عیادت کی. اس موقع پر سی سی پی او لاہور نے زیر علاج بہادر ڈولفن اہلکارکو پھولوں کا گلدستہ اور نقد رقم دی.
غلام محمود ڈوگر نے ڈاکٹرز کو زخمی اہلکار کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی. بہادر ڈولفن اہلکار نے اپنی جان پر کھیل کر شہریوں کے جان و مال کا تحفظ کو یقینی بنایا.
زیر علاج اہلکار کی مکمل صحت یابی تک علاج و معالجہ کی ذمہ داری ہماری ہے. ڈولفن سکواڈ ٹیم 341 نے ڈکیتی کی واردات ناکام بنائی اور ملوث ڈاکو کا تعاقب کیا.ڈاکو گن پوائنٹ پر شہری کی موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوا تھا، ڈاکو کی فائرنگ سے ڈولفن سکواڈ اہلکار عامر زخمی ہو گیا تھا، واردات میں ملوث ڈاکو ریکارڈ یافتہ نکلا.