فیصل واوڈا پی ٹی آئی سے آوٹ

فیصل واوڈا پی ٹی آئی سے آوٹ

اسلام آباد(لاہورنامہ)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے پرانی ساتھی فیصل واوڈا کو پارٹی سے نکال دیا.

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے چند روز قبل سابق وزیر فیصل واوڈا کی جانب سے کی جانے والی پریس کانفرنس پر ان کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے ان کی بنیادی رکنیت ختم کردی.

پی ٹی آئی کے ٹوئٹر اکائونٹ پر عمران خان کے دستخط سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ فیصل واوڈا نے پارٹی کی جانب سے جاری شوکاز نوٹس کا جواب نہیں دیا جس پر ان کی بنیادی رکنیت ختم کی جاتی ہے،پی ٹی آئی کے مطابق فیصل واوڈا کو پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر 26اکتوبر کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا۔