شازیہ مری

رپورٹرز کی حفاظت کے لئے ہمیں اقدام کرنا ہوں گے، شازیہ مری

لاہور (لاہورنامہ) وفاقی وزیر اور پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ رپورٹرز کی حفاظت کے لئے اقدام کرنا ہوں گے۔ شازیہ مری نے لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل صدف کا جو انتقال ہوا اس پر بہت افسوس ہے، صدف ایک بہت دلیر رپورٹر تھیں۔

انہوں نے کہا کہ خاندان کے پاس اس وقت بات کرنے کی بھی ہمت نہیں، اس پر جتنا بھی افسوس کیا جائے وہ کم ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ آپ رپورٹرز کی محنت کو ہم سلام پیش کرتے ہیں، صحافی دن رات محنت کر کے اپنے کام میں جتے رہتے ہیں۔ شازیہ مری نے کہا کہ ہماری خواہش ہو گی کہ اس طرح کے واقعات نہ ہوں، اسکو صرف حادثہ نہ کہیں اگر اس چیز کو دھارنا ہے تو اس پر کام کرنا ہو گا۔

انکا کہنا ہے کہ رپورٹرز نے دہشت گردی کو بھی فیس کیا، کسی کا خیال نہیں تھا کہ ایسی ریلی میں بھی یہ حادثہ ہو گا، منتظمین کو رپورٹرز کی حفاظت کے لئے اقدام کرنا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ صدف کے اہلخانہ کی بھی خواہش ہے کہ انکی پرسنل لائف کو ہائی لائیٹ نہ کیا جائے، وہ کمیونٹی کی ایک اچھی رپورٹر تھیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ جب تک تحقیقات نہیں ہوں گی تو پتہ نہیں لگے گا کہ یہ حادثہ تھا یا کسی کی غیر ذمہ داری، یہ ریکیز نکلتی رہتی ہیں۔ شازیہ مری نے مزید کہا کہ آج کسی پر ذمہ داری ہو گی تو کل ایسے واقعہ نہیں ہو گا، اگر آج ذمہ داری نہیں ڈالی جائے گی تو ایسے حادثات ہوتے رہیں گے۔