لاہور (لاہورنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا کامونکی میں صحافیوں پر تشدد کے واقعہ کا نوٹس اور انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی.
وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کے نوٹس پر ایس ایچ او تھانہ کامونکی سٹی منظر سعید کو معطل کر دیا گیا اور معطل ایس ایچ او کے خلاف محکمانہ کارروائی بھی کی جائے گی۔
چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ صحافیوں پر تشدد کسی بھی صورت قابل قبول نہیں جائے گا۔واقعہ کی تحقیقات کرکے 48 گھنٹے میں رپورٹ پیش کی جائے۔