ورلڈ سیٹیز ڈے

چینی صدر کا2022 ورلڈ سیٹیز ڈے گلوبل ہوم ایونٹ کے نام مبارکبادکا خط

بیجنگ (لاہورنامہ)چین کے صدر شی جن پھنگ نے 2022 ورلڈ سیٹیز ڈے گلوبل ہوم ایونٹ اور پائیدار شہری ترقی پر دوسری عالمی کانفرنس کے نام مبارکبادکا خط بھیجا۔

شی جن پھنگ نے اس بات کی طرف توجہ دلائی کہ موجود ہ کانفرنس ، "بہتر شہر، بہتر زندگی” کے تصور پر عمل پیرا ہے اور شہروں کی پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے جو مشترکہ طور پر ایک جامع ترقیاتی نمونہ تشکیل دینے کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ دنیا بھر کے شہر عالمی ترقیاتی اقدامات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے، پائیدار ترقی کے لیے اقوام متحدہ کے 2030 ایجنڈے اور نئے شہری ایجنڈے پر عمل درآمد کو تیز کریں گے، موثر اقتصادی بحالی میں سہولت فراہم کریں گے، ماحولیاتی معیارات کو بہتر بنائیں گے اور اثر انگیزی میں اضافہ کریں گے۔

2022 ورلڈ سٹیز ڈے گلوبل ہوم ایونٹ اور پائیدار شہری ترقی پر دوسری عالمی کانفرنس اسی روز شنگھائی میں شروع ہوئی۔