لاہور ( لاہورنامہ)سپیکر پنجاب اسمبلی محمد سبطین خان کی صحافی صدف نعیم کے اہل خانہ سے تعزیت کے لیے ان کے گھر گئے ۔
سپیکر محمد سبطین خان نے مرحومہ کے خاوند نعیم بھٹی ،ان کے بچوں اور دیگر اہل خانہ سے اظہار تعزیت کی اور مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت بھی کی۔
بعد ازاں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صدف نعیم اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید ہوئیں۔ مرحومہ نے ذمہ داریوں کی ادائیگی میں اپنی جان کی بھی پرواہ نہیں کی۔صحافی اپنی زندگی کی پرواہ کیے بغیر منصبی ذمہ داریاں پوری کرتے ہیں۔
سپیکر نے مزید کہا کہ صدف نعیم ایک باہمت اور باصلاحیت پروفیشنل صحافی تھیں۔دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ محمد سبطین خان نے اللہ تعالی سے مرحومہ کے بلند یٔ درجات اور غم زدہ خاندان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ آمین