لاہور (لاہورنامہ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف وسابق وزیراعظم عمران خان نجی چینل کی جاں بحق ہونے والی صحافی صدف نعیم کی رہائش گاہ پہنچ گئے.
چیئرمین تحریک انصاف وعمران کان نے جاں بحق صدف نعیم کے لواحقین سے تعزیت کی ، چیئرمین پی ٹی آئی نے جاں بحق صحافی صدف نعیم کیلئے فاتحہ خوانی کی اور بلنددرجات کی دعا کی.
گزشتہ روز صدف نعیم لانگ مارچ کے دوران پاؤں پھسلنے کے باعث چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے کنٹینر کے نیچے دب کر جان کی بازی ہار گئی تھیں۔