راولپنڈی (لاہورنامہ)سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ریڈ زون کی توسیع ہنگامہ آرائی کا ماسٹر پلان ہے۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی حکمت عملی نومبر میں فیصلہ لے کر جائے گی، نواز شریف کا بیانیہ دیوالیہ پن، انتخابات سے فراری اور جمہوریت دشمن ہے، یہ ریلیف دینے نہیں ریلیف لینے آئے ہیں۔
سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت کی الیکشن سیاست دفن ہو گئی، اس لیے خوف پھیلا رہی ہے، انہیں اقتدار میں لانے والے پچھتا رہے ہیں، الیکشن ہر صورت کرانے ہوں گے۔انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے ایم ایل 1 چھ ارب ڈالر میں ایکنک سے منظور کیا تھا، موجودہ حکومت نے تقریباً 10 ارب ڈالر کر دیا ہے.
ریڈ زون کی 4 کلو میٹر اور 6 پوش سیکٹر تک توسیع ہنگامہ آرائی کا ماسٹر پلان ہے۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ حکومت ارشد شریف اور صدف نعیم کی شہادت کو عمران خان کے گلے ڈالنے میں ناکام ہو گئی ہے، لال حویلی پر قبضے کے لیے میری لاش سے گزرنا ہو گا۔