اسلامی نظریاتی کونسل

صدر مملکت نے اسلامی نظریاتی کونسل کے آٹھ ممبران کی منظوری دے دی

اسلام آباد (لاہورنامہ) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے تین سال کیلئے اسلامی نظریاتی کونسل کے 8ارکان کا تقرر کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے تین سال کیلئے اسلامی نظریاتی کونسل کے 8ارکان کا تقرر کر دیا ہے ۔جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئے ارکان میں ڈاکٹر راغب نعیمی، ملک اللہ بخش کلیار، صاحبزاہ پیر خالد سلطان القادر ی اور ظفر اقبال چوہدری شامل ہیں۔کونسل میں جسٹس ریٹائرڈ سلطان ابراہیم قریشی، ڈاکٹر عبدالغفور راشد، محمد جلال الدین اور فریدہ رحیم کو بھی شامل کیا گیا ہے۔