لاہور (لاہورنامہ) کمشنر لاہور محمد عامر جان نے رائے ونڈ روڈ کا دورہ کیا اور تبلیغی اجتماع کے انتظامات کا جائزہ لیا۔کمشنر لاہور محمد عامر جان نے تبلیغی مرکز رائے ونڈ کے منتظمین سے اجتماع گاہ میں ملاقات بھی کی۔
تمام محکموں کے افسران بھی دورے کے موقع پر موجود تھے۔کمشنر لاہور نے سخت ہدایت کی کہ ڈائریکٹرزپی ایچ اے اور واسا اے سی رائے ونڈ دفتر میں ٹھہریں گے اور24 گھنٹے میں اپنے محکمے کے ذمے کام مکمل کریں گے۔ کمشنر لاہور نے مزید ہدایت کی کہ ٹریفک بہاو کیلئے ٹریفک پولیس بہترین انتظامات کرے۔
ٹریفک جام نہ ہو۔ ایل ڈبلیو ایم سی کے 150 ورکرز اور پی ایچ اے کے 1سو مالی تین دن موجود رہیں گے۔ کمشنر لاہور نے حکم دیا کہ اڈہ پلاٹ تا مرکز سڑک کے دونوں اطراف میں پانی کا چھڑکاو مسلسل تین دن جاری رہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ ڈیڑھ سو سے زائد اضافی سی سی ٹی وی کیمرے ضلعی انتظامیہ نصب کرچکی ہے۔
2550 پولیس افسران و اہلکار اور 1ہزار ٹریفک پولیس کے افسران و وارڈنز تعینات کیے گئے ہیں۔ کمشنر لاہور محمد عامر جان کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ آج سے تبلیغی اجتماع گاہ کے گرد پٹرولنگ پولیس گشت کریگی۔
کمشنر لاہور نے کہا کہ تبلیغی اجتماع کیلئے 2700بسز، 5800کاروں اور 10ہزار بائیکس کی پارکنگ سائٹ قائم ہو گئی ہے۔ تمام میونسپل اور سکیورٹی محکمے تبلیغی اجتماع انتظامیہ کے ساتھ براہ راست رابطہ میں ہیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ اجتماع کے گرد سڑکوں کی بحالی و پیچ ورک پر ایل ڈی اے کام شروع کر چکا ہے۔
دوران اجتماع تبلیغی مرکز میں 10بستروں کا ہسپتال، 6 میڈیکل کیمپس اور 16میڈیکل موٹرسائیکل سکواڈ بھی کام کریگا۔ کمشنر لاہور کی زیر صدارت اے سی را?نڈ دفتر میں جائزہ اجلاس بھی ہوا۔ ضلعی انتظامیہ، سکیورٹی اور میونسپل محکموں کے تمام افسران نے شرکت کی۔