جاوید قصوری

صوبے میں اتحادیوں کی حکومت ہے، وزیر اعلیٰ مستعفی ہوں، جاوید قصوری

لاہور (لاہورنامہ)امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ پنجاب میں پی ٹی آئی اور اس کے اتحادیوں کی حکومت ہے ، اگر چیئرمین عمران خان کو معلوم تھا کہ ان پر حملہ ہوگا تو پھرلانگ مارچ کو جاری رکھ کر لوگوں کی زندگی کے ساتھ کیوں کھیلا گیا .

وزیر اعلیٰ نے لانگ مارچ کے شرکاء کی حفاظت کے لیے کیوں نہیں فول پروف سیکورٹی کے اقدامات کیے؟، ایک شخص جاں بحق اور 14 افراد زخمی ہوئیم اس واقعے میں مجرمانہ غفلت کا ارتکاب کرنے پروزیرا علیٰ پنجاب استعفیٰ دیں،پولیس کی حراست میں ملزم کی ویڈیو کس کے کہنے پر منظر عام پر آ ئی ؟

انہوں نے کہا کہ گولیاں لگنے کے حوالے سے پی ٹی آئی کے دیگر لوگوں ا ور چیئرمین کے بیانات میں تضاد نے شکوک و شبہات جنم دیئے ہیں۔ واقعہ کی جوڈیشنل انکوائری کرکے نتائج عوام کے سامنے لائے جائیں اور واضح ہونا چاہیے کہ اس حملے کو مذہبی رنگ کی دینے کی کوشش کرنے والے کون ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے رکن کے پی کے اور صوبائی وزیر انور زیب خان کے عوامی اجتماع میں اپنا اسلحہ لہرا کر دھمکی دینا قابل مذمت امر ہے۔ الیکشن کمیشن ا س کا نوٹس لے کر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سخت سزا دے۔ کسی بھی اسمبلی کو ایسا طرز عمل زیب نہیں دیتا۔

محمد جاوید قصوری نے اس حوالے سے مزید کہا کہ سوچی سمجھی سازش کے تحت ملک کے اندر حالات خراب کیے جارہے ہیں۔ متعد د شہروں میں پر تشدد احتجاج سے صورت حال مزید خراب ہورہی ہے۔ قوم میں نفرتوں کے بیج بونے والے ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے ۔ حالات کا تقاضا ہے کہ اس وقت مصلحت پسندی کے کام لیا جائے اور تمام معاملات کو افہام و تفہم سے حل کیا جائے۔

پاکستان کے اندرونی حالات سے دشمن ممالک میں خوشی کے شادیانے تو بچ سکتے ہیں مگر کوئی ایک بھی محب وطن شخص اس سے خوش نہیں ہوسکتا۔ قومی ڈائیلاگ کی طرف جانا ہوگا۔