اسلام آباد(لاہورنامہ)وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے تصدیق کی ہے کہ چین اور سعودی عرب نے پاکستان کو 13 ارب ڈالر کا پیکج فراہم کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے.
صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا موجودہ مالی سال چین قرضہ رول اوور کرنے سمیت 8.8 ارب ڈالر کی معاونت کرے گا،انہوں نے مزیدکہا کہ چین 4 ارب ڈالر کے ڈپازٹس کی واپسی رول اوور کرے گا، اس کے علاوہ پاکستان کو 3.3 ارب ڈالر کے چینی کمرشل قرضے بھی فراہم کیے جائیں گے.
چین 1.45 ارب ڈالر کی اضافی فنانسنگ کرے گا،اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی جانب سے 4.2 ارب ڈالر کی اضافی رقم فراہم کرنے کا امکان ہے جس میں 3 ارب ڈالر کے اضافی ذخائر اور موخر ادائیگی پر تیل کی سہولت شامل ہے، سعودی عرب گوادر میں پیٹرو کیمیکل کمپلیکس تعمیر کرے گا۔