لاہور(لاہورنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عطا اللہ تارڑ نے دوست مزاری کی رہائی کے معاملے پر وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دوست مزاری کی رہائی تاحال ممکن نہیں ہو سکی ہے.
ہفتہ کو ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پنجاب حکومت دوست مزاری کے دادا بلخ شیرمزاری کے جنازے میں شرکت کے لیے پرول آرڈر کے بعد ٹال مٹول کر رہی ہے،انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت اصرار کر رہی ہے، دوست مزاری کو بیڑیاں اور ہتھکڑیاں لگا کر قیدیوں والی وین میں لے جایا جائے۔