شیخ رشید

عمران خان کا دیر سے راولپنڈی پہنچنا ، اہم حکمت عملی کا حصہ ہے، شیخ رشید

لاہور (لاہورنامہ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کی راولپنڈی آنے کی تاخیر اہم حکمت عملی کا حصہ ہے.

الیکشن سے لیکر سلیکشن تک سارے اہم فیصلے اسی مہینے پنڈی میں ہونگے جبکہ راولپنڈی اور لندن میں ہونے والی میٹنگ اہم فیصلوں کا فائنل رائونڈ ہے۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ عمران کی راولپنڈی آنیکی تاخیر اہم حکمت عملی کاحصہ ہے، ایف آئی آر نہ کٹنے کا طعنہ دینے والوں کی اپنی سیاسی پتنگ کٹنے والی ہے ،قوم سڑکوں پرہوگی اور یہ لندن میں نیو ائیر منارہے ہونگے۔

زرداری نوازکی خواہشیں دم توڑجائیں گی اور فضل الرحمان قل پڑھائیں گے۔وطن کے لئے کفن پہننے والے ادارے ملک بچائیں گے،الیکشن کرائیں گے۔انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کے اجلاس اور لندن میں ہونیوالی میٹنگ اہم فیصلوں کا فائنل رائونڈہے ، الیکشن سے لیکر سلیکشن تک سارے اہم فیصلے اسی مہینے پنڈی میں ہونگے ۔

شیخ رشید نے کہا کہ نااہل غیرمقبول حکومت معاشی،سیاسی اورقومی سلامتی کے لئے خطرہ اورٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ،جتنا غیر ملکی دوروں پر خرچ ہوا اتنی امداد نہیں ملی،سپریم کورٹ ہماری آخری امید ہے۔