اسلام آ باد (لاہورنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی نے کہا ہے کہ ملک کے اندر مارشل لا لگ رہا ہے،افواہ پھیل رہی ہے مارشل لا لگ رہا ہے ۔
اعظم سواتی نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں تمام ایم این ایز اور سب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ملک کی سب سے بڑی عدالت کا احترام ہے، ہم اپنی فریاد لیکر بڑی عدالت میں پیش ہوئے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ میں اپنے ترکی کے بہن بھائیوں سے ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں، پاکستان اس مشکل اور دکھ کی گھڑی میں ساتھ کھڑا ہے۔ اعظم سواتی نے کہا کہ عمران خان پر طاقتور لوگوں نے حملہ کیا، تین آدمیوں کو نامززد کیا گیا ہے، ان کے خلاف ایف آئی آر کیوں نہیں کٹ رہی۔
انکا کہنا ہے کہ ملک کے اندر مارشل لگ رہا ہے ایمرجنسی کی باتیں ہو رہی ہیں، اس آئین کا تقدس کرنے والے اس عمارت میں ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ افواہ پھیل رہی ہے مارشل لا لگ رہا ہے، عمر عطا بندیال نے 2 ماہ پہلے کہا تھا کسی کو شک ہے کہ مارشل لا لگا سکتا ہے تو ان عدالتوں کے اوپر سے گزرنا پڑے گا، اس آئین کے مطابق ایسا نہیں کرسکتے۔ اعظم سواتی نے مزید کہا کہ رستے میں تشدد کیا گیا، بے لباس کیا گیا، اس پر ساری بیٹیاں اور مائیں شرمندہ ہیں۔