لاہور(لاہورنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما، فوکل پرسن فوڈ سکیورٹی و خصوصی اقدامات جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ 14 جماعتوں کی نام نہاد تجربہ کار حکومت یہ نعرہ لگا کر اقتدار پر قابض ہوئی تھی کہ ہم ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے آئے ہیں.
لیکن حقیقت یہ ہے کہ پی ٹی آئی کے دور میں پاکستان کی کریڈٹ ڈیفالٹ سویپ کی جو شرح مارچ 2022 میں 5فیصد سے کم تھی وہ آج نومبر 2022 میں 64فیصد تک پہنچ چکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک کے عوام جن کاموں کو برا سمجھتے ہیں حکمران طبقہ اس سے برعکس سوچتا ہے ،عوام کے نزدیک زرداری اور شریف خاندان کرپشن کا استعارہ ہیں۔
جو لوگ پاکستان کی عوام کے جذبات سے لاعلم ہوں اور ملک کے فیصلے بھی ان کے ہاتھ میں ہوں تو ایسے میں ملک کی موجودہ صورتحال حیران کن نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ حکمران خود کو سپر ہیومن سمجھتے ہیں جبکہ عام پاکستانی ان کی نظر میں کم تر ہے ،مقدمہ درج ہونے کے بعد تفتیش کے کچھ بھی نتائج نکل سکتے ہیں لیکن حکمرانوں کو اپنے تکبر پر آنچ آنا پسند نہیں۔