بجلی کی قیمت

بجلی کی قیمت میں دو روپے اٹھارہ پیسے فی یونٹ اضافہ

اسلام آباد (لاہورنامہ) نیپرا نے بجلی کی قیمت میں دو روپے اٹھارہ پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست پر سماعت مکمل کرلیا ،اضافہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا جائے گا .نیپرا اعدادوشمار کا جائزہ لینے کے بعد تفصیلی فیصلہ جاری کرے گا ۔

دور ان سماعت میپکو حکام نے کہاکہ سیلاب کے باعث میپکو کی بجلی فروخت میں کمی آئی ہے ۔ چیئر مین نیپرانے کہاکہ بجلی صارفین سے 43 ارب کی وصولی بہت بڑی رقم ہے ۔ چیئر مین نیپرا نے کہاکہ میں خود پریشان ہوگیاکہ اتنا بڑا اضافہ کیسے ہوگیا ۔

نیپرا حکام نے کہاکہ بجلی کی فروخت کم ہونے سے کیپسٹی پیمنٹس پر فرق پڑا ، گزشتہ سہ ماہی کی نسبت بجلی کی فروخت دس فیصد کم رہی ۔ حکام پاور ڈویژن نے کہاکہ ہماری کوشش ہے بجلی قیمت میں مزید اضافہ نہ ہو۔ حکام نے کہاکہ کوشش ہے کہ صارفین کو زیادہ قیمتوں کا جھٹکا نہ لگے ۔ پاور ڈویژن حکام نے کہاکہ ہماری درخواست ہے یہ اضافہ فروری اور مارچ تک لگایا جائے۔

چیئر مین نیپرا نے کہاکہ سہ ماہی کو دوماہ میں کرنے کے حوالے سے تحریری درخواست دے دیں ۔ نیپرا حکام نے کہاکہ گزشتہ مالی سال کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ مد میں 161ارب روپے کی منظوری ہوئی تھی ۔ نیپرا حکام نے کہاکہ اس میں 140ارب صارفین سے وصول ہوا باقی گردشی قرض میں شامل ہو گیا۔

نیپرانے رواں مالی سال کی سہ ماہی ایڈجسٹمنت سماعت مکمل کر لی ،فیصلہ بعد میں جاری ہو گا،سماعت کے الیکٹرک کے سوا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کیلئے تھی۔