لاہور(لاہورنامہ)انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی منشیات اسمگلنگ کے مقدمے میں حاضری سے ایک دن کے لیے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی ۔
انسداد منشیات کی خصوصی عدالت میں وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کے خلاف منشیات اسمگلنگ کیس کی سماعت شروع ہوئی تو وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے وکیل فرہاد علی شاہ ایڈووکیٹ نے متفرق درخواست دائر کی جس میں بتایا گیا کہ وفاقی وزیر عارضہ قلب میں مبتلا ہیں اور ڈاکٹرز نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔
وزیرداخلہ کے وکیل نے درخواست میں استدعا کی کہ کہ رانا ثنااللہ بیماری کی وجہ سے پیش نہیں ہوسکتے اس لیے انہیں ایک سماعت کی پیشی کیلئے استثنیٰ دیا جائے۔عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت مزید26 نومبر تک ملتوی کردی۔