فرحان سعید کی ہمایوں سعید

فرحان سعید کی ہمایوں سعید کو اپنی فلم دیکھنے کی دعوت

لاہور (لاہورنامہ) معروف اداکار و گلوکار فرحان سعید جو اب اپنی فلم ٹچ بٹن سے پروڈکشن کے میدان میں قدم رکھ رہے ہیں، فلم کی تشہیری مہم کے دوران منفرد انداز میں اداکار ہمایوں سعید کو فلم دیکھنے کی دعوت دے دی۔

مائیکروبلاگنگ پلیٹ فارم ٹوئٹر پرفرحان سعید نے ہمایوں سعید کو ٹیگ کرکے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ چاہے ادِھر جائیں یا ادھر جائیں، ٹچ بٹن دیکھنے ضرور آئیں، آپ ہماری انسپرئیشن ہیں۔ ہمایوں سعید نے بھی جوابا فرحان سعید کی آنے والی فلم کا ایک ڈائیلاگ سنا ہے جب پیار ہوتا ہے تو بندہ آپے سے باہر ہوتا ہے دہراتے ہوئے دعوت قبول کی اور فلم کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار بھی کیا۔