عظمیٰ بخاری

عمران خان کی سیاسی بقا ء کا آخری حربہ ڈھونگ مارچ ہے، عظمیٰ بخاری

لاہور( لاہورنامہ) پاکستان مسلم لیگ(ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان کی سیاسی بقا ء کا آخری حربہ ڈھونگ مارچ ہے.

سنا ہے آن لائن قائد انقلاب برپا کریں گے،ڈھونگ مارچ میں عمران خان پر فائرنگ کا واقعہ ہوا تو پہلے ایک گولی تو بعد میں چار گولیاں کہا گیا لیکن آج کہا جا رہا ٹکڑے لگے ہیں، معظم کے سر پر گولی لگی ،پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آ گئی ہے جس کے مطابق اوپر سے نیچے بڑے بور کی گولی لگی.

کنٹینر سے فائر معظم کو لگا جبکہ ایف آئی آر میں لکھا کہ معظم ملزم نوید کی گولی سے جاں بحق ہوا ،عمران خان کی ذلالت کا سفر گھڑی سے شروع ہو کر گھڑی پر ختم ہوا ،عمر فاروق اگر دو نمبر تھا تو فواد چودھری کاروبار کیوں کررہا تھا ۔

پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمی بخاری نے کہا کہ پولیس اور پنجاب حکومت پوری طرح عمران خان کے ڈرامہ کو سپورٹ دے رہی ،اب تک عمران خان کے گارڈ کو حراست میں لیا گیا اور نہ ہی اسلحہ کو پولیس نے تحویل میں لیا ،ہر خون کو بھول جائیں ،حسن ، صدف نعیم اور معظم کو بھول جائیں صرف عمران خان پر فائرنگ کو یاد رکھیں، عمران خان خون کی بلی مانگتا ہے لاشیں دی جائیں جس کا حساب کتاب نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ عمران خان کو جلد صحت دے وہ گجنی بنے ہوئے ہیں ،امریکہ سپر پاور ہے پہلے اس سے لڑنا تھا لیکن اب عمران خان کو پتہ چلا وہ سپر پر پاور ہے اس سے نہیں لڑنا، عمران خان کو احساس ہوگیا روس جانا حقیقی غلطی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حقیقی آزادی کی بات کرتے ہیں کس سے آزادی لینے جا رہے ،وہ تو ڈبے میں پیک کرکے بھجوا دی ڈھونگ کیوں کررہے ہو.

عمران خان کے آخری جوئے پر سرمایہ کاری ہو رہی ہے، عمران خان نے جو توشہ خانہ پر ڈکیتیاں کیں ا س کا جواب نہیں دے رہے،عمران خان کی ذلالت کا سفر گھڑی سے شروع ہوکر گھڑی پر ختم ہوا، قسط نمبر ٹو پر پہلے گھڑی فرح بی بی سے فروخت کروائی اورسادہ کاغذ پر لکھ کر دیدی، ہاتھ سے لکھی ہوئی جعلی رسید میں توشہ خانہ میں دو کروڑ روپے جمع کروایا ،صرف گھڑی نہیں چودہ سو ساٹھ ہیرے، ساڑھے سات قیراط کاپین اور کف بٹن ہیں، توشہ خانہ گھڑی کی قیمت دس کروڑ اور فروخت پانچ کروڑ روپے میں کردی.

وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ کرتی ہوں دھیان کریں کہیں وزیراعظم کا دعویدار ہی سامنے نہ آ جائے، گھڑی کے ایک جھوٹ کوچھپانے کیلئے سو جھوٹ بولے، نوٹیفکیشن کے 35دن بعد بھی گھڑی سیٹ بیس فیصد کے حساب سے توشہ خانہ سے خریدا ، حالانکہ یہ پچاس فیصد ہو چکا تھا ،مارکیٹ ویلیو سے کم قیمت لگوائی گئی پھر فرح گوگی سے باہر فروخت کر ادیا گیا،عمران خان سرٹیفائیڈ گھڑی چور اور بددیانت ہے جس نے خانہ کعبہ والی گھڑی بھی نہیں چھوڑی۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ عمر فاروق اگر دو نمبر تھا تو فواد چودھری کاروبار کیوں کررہا تھا ،حلف لینے کے باوجود عمران خان کابینہ کی باتیں لیک کرتا رہا ،ان کی حالت دیکھیں پیروڈی کلپس پر صفائیاں دیتاہے۔انہوںنے کہا کہ عمران خان بہت بڑا چور ہے تحفوں کو بھی بیچنے سے دریغ نہیں کرتا ،عمران خان نے الیکشن کمیشن جواب میں کہاکہ تحفے بیچ کر بنی گالہ کی سڑک بنائی،سڑک سی ڈی اے نے بنائی تھی تحفے بیچ کر کوئی سڑک نہیں بنائی.

ڈائری میں راز ہیں کتنے میں چیزیں بیچیں ،فرح گوگی اتنی بچی ہے کہ دبئی میں سیٹ بیچتی ہے ،عمران خان نے 2019ٹیکس ایمسنٹی سکیم پیسے وائٹ کرنے کیلئے جاری کی، نیب نے گھڑی معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں،قانون کے مطابق کارروائی ہوگی ،فرح گوگی کیلئے ریڈ وارنٹ جاری کیاجا سکتا ہے، فرح گوگی کو وطن واپس لائے بغیر چوری و گھڑی کا مسئلہ حل نہیں ہوگا، پچاس ارب روپے کے ہیرو کے ڈبے کی بھی بات ہے .

منی لانڈرنگ کا الزام عمران خان پر ہے،پچاس ارب روپے ڈکلئیرڈ برطانیہ نے واپس بھجوائے لیکن اسے واپس کر دیا گیا ،منی لانڈرنگ ، فارن فنڈنگ اور القادر ٹرسٹ کا بھی عمران خان پر الزام ہے،تھپڑ کھانے کی حرکتیں ہوں تو آپ کو تھپڑ ہی پڑیں گے۔