رانا ثناء اللہ

لانگ مارچ کی تاریخ سے پہلے آرمی چیف کی تقرری کا فیصلہ ہوچکا ہوگا،رانا ثناء اللہ

اسلام آباد(لاہورنامہ)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کی اعلان کردہ تاریخ سے پہلے آرمی چیف کی تقرری کا فیصلہ ہوچکا ہوگا۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ یہ لانگ مارچ نہیں رینگ مارچ ہے جو رینگ رہا ہے، راولپنڈی میں پی ٹی آئی کی تاریخ کا سب سے چھوٹا اجتماع ہوگا۔انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی جب بھی تقرری ہوئی اس طرح کے حالات پہلے نہیں ہوئے جبکہ آرمی چیف کی تقرری پر عمران نیازی نے تماشہ لگانے کی کوشش کی جس میں وہ ناکام ہوا، عمران خان کی اعلان کردہ تاریخ سے پہلےآرمی چیف کی تقرری کا فیصلہ ہوچکا ہوگا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان کے عمل کوپوری طاقت سے رد کرنا ضروری تھا ورنہ ہر3 سال بعد لانگ مارچ ہوا کریں گے۔