چین کے بنیادی مفادات کا

امریکہ کو چین کے بنیادی مفادات کا احترام کرنا چاہیے، وے فونگ حے

بیجنگ (لاہورنامہ) کمبوڈیا میں نویں آسیان وزرائے دفاع کے اجلاس میں شریک چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر دفاع وے فونگ حے نے امریکی سیکٹری دفاع لائڈ جیمز آسٹن سے گفتگو کی ہے ۔

وے فونگ حے نے کہا کہ چین امریکہ تعلقات کی موجودہ صورتحال کی ذمہ داری امریکہ پر عائد ہوتی ہے۔ چین دونوں ممالک اور ان کی افواج کے درمیان تعلقات کے فروغ کو بہت اہمیت دیتا ہے لیکن امریکہ کو چین کے بنیادی مفادات کا احترام کرنا چاہیے۔

وے فونگ حے نے اس بات پر زور دیا کہ تائیوان کا مسئلہ چین کے بنیادی مفادات کا مرکز ہے اور یہ چین امریکہ تعلقات میں پہلی ناقابل تسخیر سرخ لکیر ہے۔ تائیوان، چین کا ہے اور امور تائیوان کو حل کرنا چینی عوام کا اپنا کام ہے۔انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں ہے اور چینی فوج ملکی وحدت کی حفاظت کی صلاحیت رکھتی ہے۔

دونوں فریقوں کا خیال تھا کہ دونوں افواج کو سربراہان مملکت کی طرف سے طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر سنجیدگی سے عمل درآمد کرنا چاہیے، روابط کو برقرار رکھنا چاہیے، بحران کے کنٹرول کو مضبوط بنانا چاہیے، اور علاقائی سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے کی کوشش کرنی چاہیے۔