شیخ رشیداحمد

رانا ثناء اللہ کا بغیر سمری نیا آرمی چیف کی تعیناتی خطرے کی گھنٹی ہے، شیخ رشیداحمد

اسلام آباد (لاہورنامہ)سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے بیان سے واضح ہے سب اچھا نہیں، سب ایک پیچ پے نہیں ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں شیخ رشید نے کہاکہ رانا ثناء اللہ کا بیان بغیر سمری کے بھی نیا آرمی چیف تعینات کر دیں گے خطرے کی گھنٹی ہے۔شیخ رشید احمد نے کہاکہ جب تک نئے آرمی چیف کی تعیناتی کا مسئلہ حل نہیں ہوتا سیاست میں ٹھہراو نہیں آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ ملک دیوالیہ ہونے کے قریب تر پہنچ گیا ہے، یہاں نفسا نفسی کا عالم ہے، 5 دن انتہائی اہم ہیں۔