فواد چوہدری, اداروں میں تلخیاں

فیصلے غلط ہوئےتو اداروں میں تلخیاں بڑھیں گی، فواد چوہدری

اسلام آباد (لاہورنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ اداروں کے ساتھ تلخیاں فیصلوں پر ہوتی ہیں، فیصلے غلط ہوں گے تو تلخیاں بڑھیں گی، ٹھیک ہوں گے توتلخیاں دور ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں بہترین حل یہ ہے کہ سیاسی جماعتیں اور اسٹیبلشمنٹ ایک دوسرے کو موقع دیں۔فواد چودھری نے کہا کہ ملک کو معاشی دلدل سے نکالنے کے لیے سب کو مل کر کوشش کرنی چاہیے۔