میاں اسلم اقبال

عمران خان ہی قوم کی امیدوں کا مرکز ہیں، میاں اسلم اقبال

لاہور (لاہورنامہ) سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان قوم کی امیدوں کا مرکز ہیں، نااہل امپورٹڈ سرکار سے عوام بے زار ہوچکے ہیں، پی ڈی ایم کی سیاست آخری سسکیاں لے رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار آج 90شاہراہ قائد اعظم پر سیاسی و سماجی شخصیات کی ملاقاتوں کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان ملاقاتوں میں ترقیاتی سکیموں پرپیش رفت،ترقیاتی مسائل اور سیاسی امور پر بات چیت ہوئی۔

اسلم اقبال نے کہا کہ راولپنڈی میں 26نومبر کا عوامی اجتماع پاکستان کے سیاسی مستقبل کا تعین کرے گا۔ملک میں سیاسی و معاشی استحکام کے لئے جلد انتخابات ضروری ہیں۔ ظلم اور ناانصافی کے نظام کے خاتمے کی جنگ میں عوام عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔