میاں اسلم اقبال

میاں اسلم اقبال سے ایوان صنعت وتجارت ساہیوال کے وفد کی ملاقات

لاہور (لاہورنامہ)سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال سے90شاہراہ قائد اعظم پر ایوان صنعت وتجارت ساہیوال کے وفدنے ملاقات کی۔صدر ساہیوال چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کاشف ریاض وفد کی قیادت کررہے تھے۔

ملاقات میں ساہیوال میں سمال انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام ،ساہیوال چیمبر کے آفس کے لئے زمین کی فراہمی ،ٹرانسفر فیس اور علاقے کے دیگر صنعتی مسائل پر بات چیت ہوئی۔سینئر صوبائی وزیر نے وفد کو جائز مسائل کے ترجیحی بنیادوں پر حل کی یقین دہانی کروائی۔

سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت صنعتی مراکز کے قیام کے ذریعے معاشی سرگرمیاں بڑھانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ صنعت کاروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جارہے ہیں۔ سینئر صوبائی وزیرنے کہا کہ چیچہ وطنی میں 731 ایکڑ اراضی پر سمال انڈسٹریل اسٹیٹس کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جارہے۔

ایم ڈی پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن آصف فرخ بھی ملاقات میں موجود تھے۔وفد میں ممبر ایگزیکٹو کمیٹی مجاہد حسین ،سیکرٹری طاہر اعوان اور ایوان صنعت وتجارت ساہیوال کے دیگر عہدیداران بھی شامل تھے۔