شیخ رشید

اسمبلیوں کی تحلیل کے ساتھ ہی پی ڈی ایم کی سیاست ختم ہو جائے گی، شیخ رشید

لاہور(لاہورنامہ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ثابت ہو گیا کہ عمران خان کو ہٹانا فاش غلطی تھی، اب بھی وقت ہے حکمران اور ذمے داران الیکشن کی طرف جائیں، الیکشن روکنے کے ہر حربے حکمرانوں کے گلے پڑیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے سلسلہ وار ٹوئٹس میں شیخ رشید نے کہا کہ جب بھی عمران خان اسمبلی تحلیل کریں گے تو کوئی ممبر بیوقوف نہیں جو اس کے ساتھ کھڑا نہیں ہو گا ۔ اسمبلیوں کی تحلیل کے ساتھ پی ڈی ایم کی سیاست ختم اور (ن) لیگ کی دفن ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ تیل ،گیس اور بجلی کے لئے پیسے نہیں لیکن کمپنی کی مشہوری کے لئے 2ارب روپے ہیں۔چھڑی بدلی اور وزیر قانون دوبارہ آگئے ،لاہور کافیصلہ فیصلہ کن ہوگا،آر پار ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اب بھی وقت ہے حکمران اور ذمہ داران الیکشن کی طرف جائیں۔الیکشن کوروکنے کے لئے جو بھی حربے استعمال کریں گے ان کے گلے پڑیں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ ثابت ہو گیا کہ عمران خان کو ہٹانا فاش غلطی تھی۔مولانا فضل الرحمان نے ماں اور بیٹیوں کی تضحیک کی ہے ،دنیا میں تیل سستا پاکستان میں کوئی رعایت نہیں۔اب غلطی کی گنجائش نہیں،فیصلے کا وقت ہے۔