لاہور(لاہورنامہ)وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی نے کہا ہے کہ وہ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے، اپوزیشن کے ہر ہتھکنڈے کا بھرپور جواب دیں گے.
تفصیلات کے مطابق جمعرات کو سابق وفاقی وزیر پرویز خٹک نے وزیراعلی ہائوس لاہور میں وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی سے ملاقات کی، ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال اور پنجاب اسمبلی سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی نے یقین دلایا کہ وہ اپوزیشن کے ہر ہتھکنڈے کا بھرپور جواب دیں گے.
پی ڈی ایم نااہل لوگوں کا ٹولہ ہے، عمران خان نے 13جماعتوں کی سیاست کو زیرو کر دیا ہے، مخالفین کی جانب سے عدم اعتماد یا گورنر راج کے شوشے صرف وہ اپنا دل خوش کرنے کیلئے چھوڑتے ہیں،انہوں نے یہ دعوی بھی کیا کہ اپوزیشن میں عدم اعتماد کا حوصلہ ہے نہ ان کے پاس نمبرز پورے ہیں، ملاقات میں دوران گفتگو پرویز خٹک نے کہا کہ عمران خان عوام کے دلوں میں بستے ہیں۔