لاہور (لاہورنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ این آر او ٹو این آر او ون سے زیادہ شرمناک ہے، 1100 ارب کرپشن کے کیسز کو استثنیٰ دیا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر این آراو 2 کی تفصیلات ویڈیو میں ٹوئٹر پرشیئر کیں۔عمران خان نے اپنے پیغام میں لکھا کہ اس قوم نے این آر او ون کی بھاری قیمت چکائی ہے۔
ان دو مجرم خاندانوں اور انکے حواریوں کی لوٹ مار نے دس برس میں ہمارا قرض چار گنا بڑھا دیا۔ جبکہ این آر او 2تو اس سے بھی بڑھ کر شرمناک ہے ، 1100ارب روپے کے کرپشن کیسز کو معافی و استثنیٰ دیا جارہا ہے۔قوم کی جیبوں پر یہ دن دیہاڑے ایک ڈاکہ ہے۔