لاہور(لاہورنامہ)سابق وفاقی وزیر مونس الہی نے کہا ہے کہ عمران خان جو کہیں گے وہ ہو گا، یہ اٹل ہے، الیکشن کے مطالبے پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا، موجودہ سیاسی صورتحال میں الیکشن ہی واحد حل ہے.
وی لاگرز سے وزیراعلی ہائوس پنجاب میں ملاقات کے موقع پر مونس الہی کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ شاید نہیں چاہتے کہ پی ٹی آئی اور ق لیگ ساتھ چلیں لیکن ہم مستقبل میں تحریک انصاف کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں، مونس الہی کا کہنا تھا والد چوہدری پرویز الہی عمران خان کے ساتھ دیرپا چلنا چاہتے ہیں.
پرویز الہی، حسین الہی اور میں مشاورت سے فیصلے کرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الہی کا رابطہ بحال ہوا ہے لیکن میری ماموں شجاعت حسین سے اس دن سے ملاقات نہیں ہوئی جس دن اسمبلی سے ملاقات کے لیے روانہ ہوا تھا،مونس الہی کا کہناتھا کبھی کوئی ایسا عمل نہیں کیا جس سے عمران خان کی سیاست اور عزت پر فرق آئے، عمران خان ہمارے محسن ہیں اور ہمارا خاندان محسن کش نہیں ہے۔