لاہور(لاہورنامہ) پاکستان کے سب سے بڑے رئیل اسٹیٹ ادارے زمین ڈاٹ کام کی جانب سے بیچ ریسورٹ بائے آئیکون لاہور میں رنگا رنگ فیملی گالا کا انعقاد کیا گیا.
جس میں شہریوں کو بیچ ریسورٹ بائے آئیکون میں سرمایہ کاری کے حوالے سے مکمل معلومات کی فراہمی سمیت بچوں کے لئے خصوصی جمپنگ کیسل،کارٹون کریکٹرز، فیس پینٹنگ کے ساتھ ساتھ میجک شو بھی سجایا گیا ۔
فیملی گالا میں زمین ڈاٹ کام کے سینئر ڈائریکٹر سیلز لاہور لئیق احمد چوہدری، ڈائریکٹرز پراجیکٹ سیلز لاہور باسل حفیظ، محمد عثمان، اور علی ریحان جبکہ آئیکون ڈیویلپرز کی جانب سے ڈائیرکٹر شیخ شکیل، مینیجنک ڈائیرکٹر کاشف جاوید اور پراجکٹ ڈایئرکٹر محمد عفان سمیت دیگر اعلیٰ عہدیداران نے شرکت کی۔ بیچ ریسورٹ بائے آئیکون کی مارکیٹنگ اور سیلز کے حقوق صرف زمین ڈاٹ کام کو حاصل ہیں۔
بہترین لوکیشن اور غیر معمولی ترقی کی صلاحیت کے ساتھ بیچ ریسورٹ بائے آئیکون ، لاہور کے ان کامیاب ترین منصوبوں میں سے ایک بننے کا پاببد ہے جو حالیہ برسوں میں متعارف کرایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ یہ منصوبہ تحصیل میونسپل انتظامیہ سے منظورشدہ ہے۔ پروجیکٹ کی مقامیت اور آسان اقساط میں ادائیگی اسے سنجیدہ خریداروں اور سرمایہ کاروں کے لیے سرمایہ کاری کا بہترین موقع بناتا ہے۔
اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے زمین ڈاٹ کام کے سینئر ڈائریکٹر سیلز لاہور لئیق احمد چوہدری نے کہا کہ زمین ڈاٹ کام کی ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ صارفین کو نہ صرف محفوظ اور قابل اعتماد سرمایہ کاری کے ہر ممکن مواقع فراہم کئے جائیں بلکہ فیملیز کے لئے موسم سرما کی مناسبت سے صحت افزاء تفریحی سرگرمیوں کا بھی انعقاد کیا جائے۔ بیچ ریسورٹ بائے آئیکون میں منعقد ہونے والا فیملی گالا اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔
بیچ ریسورٹ بائے آئیکون کے پراجکٹ ڈایئرکٹر نے پروجیکٹ کی کامیابی کے لیے زمین ڈاٹ کام پر اعتماد اور بھروسے کا اظہار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ پراجیکٹ میں عوام کی دلچسپی روز بروز بڑھ رہی ہے جس کی وجہ اس کی مقامیت، بین الاقوامی معیار کی سہولیات اور زمین ڈاٹ کام کا پروجیکٹ کا مارکیٹنگ پارٹنر ہونا ہے۔