بڑی بہن

ہیروئن ہوں کریکٹر رول نہیں کر سکتی ،اداکارہ میرا نے نیلم منیر کی بڑی بہن کا کردار نبھانے سے انکار کر دیا

لاہور:اداکار ہ میرا نے اداکار ہ نیلم منیرکی بڑی بہن کا کردار ادا کرنے سے انکار کر دیا۔ذرائع کے مطابق فلم پروڈیوسر ریحان عثما ن نے اداکارہ میرا کو اپنی فلم میں کاسٹ کرنے کی پیشکش کی جس میں انہوں نے اداکارہ نیلم منیر کی بڑی بہن کا کردار ادا کرنا تھامگر اداکارہ نے یہ کردار نبھانے سے معذرت کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ وہ اپنی ہم عمر اداکارہ کی بڑی بہن کا کردار نہیں ادا کر سکتیں ۔میر انے کہا کہ میں ہیروئن ہوں او ریہی کردار مجھے اچھے لگتے ہیں کریکٹر رول نہیں کرسکتی ۔اس حوالے سے فلمساز ریحا ن عثمان کا کہنا ہے کہ میرا کا ہیروئن کا دور گزر چکا ہے اور انہیں اس حقیقت کو تسلیم کرنا چاہیے ۔ میر اکوچاہیے کہ وہ خود کو ٹی وی ڈراموں تک محدود رکھیں۔