لاہور(لاہورنامہ) خادم حسین سینئر نائب صدر فیروز پور بورڈ ایگزیکٹو ممبرلاہور چیمبرز آف کامرس نے کہا ہے کہ روس سے تیل کی فراہمی کیلئے مذاکرات کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ سستا روسی تیل پاکستان کے معاشی دباؤ کو کم کرنے میں مددگا ثابت ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ روس کے ساتھ درآمدی تیل معاہدہ سے حکومت کی توانائی کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے اور ملک کو تیل کے بڑھتے ہوئے درآمدی بل میں کمی لانے میں مددگار ثابت ہوگا۔ فاؤنڈر گروپ کے رہنما میاں محمد اشرف نے کہا کہ پاکستان دنیا میں خام تیل درآمد کرنے والا 35واں بڑا ملک ہے2021میں پاکستان نے خام تیل کی درآمد پر1.92بلین ڈالر خرچ کئے۔
روس کا سستا تیل بلاشبہ پاکستان کے معاشی دباؤ کو کم کرے گا روس سے سستے تیل معاہدے سے عوام کو سستے نرخوں پرتیل کی فراہمی ممکن ہوسکے گی۔اور عوام اور صنعتی شعبہ کی تیل کی بڑھتی قیمتوں میں کمی سے ریلیف ملے گا۔