بیجنگ (لاہورنامہ) چین کی وزارت تجارت میں شعبہ معاہدہ اور قانون کے انچارج اہلکار نے بتایا ہے کہ چین نے چپس جیسی مصنوعات پر امریکی برآمدی کنٹرول کے اقدامات کے خلاف ڈبلیو ٹی او کے تنازعات کے تصفیہ میکانزم میں اپنا مقدمہ دائر کر دیا ہے۔
اس اقدام کا مقصد چین کے تحفظات کو قانونی ذرائع سے حل کرنا ہے اور یہ اپنے جائز حقوق اور مفادات کے دفاع کا ایک لازمی طریقہ ہے۔اہلکار نے کہا کہ حالیہ برسوں میں، امریکہ نے قومی سلامتی کے تصور کو مسلسل عام کیا ہے، برآمدی کنٹرول کے اقدامات کا غلط استعمال کیا ہے، چپس اور دیگر مصنوعات کی معمول کی بین الاقوامی تجارت میں رکاوٹ ڈالی ہے،جس سے عالمی صنعتی چین اور سپلائی چین کے استحکام کو خطرہ لاحق ہے۔
امریکہ نے بین الاقوامی اقتصادی اور تجارتی نظام میں خلل ڈالا ہے، بین الاقوامی اقتصادی اور تجارتی اصولوں کی خلاف ورزی کی، اور عالمی امن اور ترقی کے مفادات کو نقصان پہنچایا اور یہ امریکی تجارتی تحفظ پسندی کا ایک عام چلن ہے۔