بیجنگ (لاہورنامہ) چین کی وزات خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ چین کسی بھی دہشت گردی کی سختی سے مخالفت کرتا ہے ۔
انھوں نے اس دہشت گرد حملے کی پر زور مذمت کی، جاں بحق ہونے والے افغان پولیس اور فوجی اہلکارں کے لیے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کے ساتھ دکھ کا اظہار کیا۔ حملے کے فوری بعد افغانستان میں چینی سفارت خانے نے افغان عبوری حکومت سے رابطہ کیا اور چینی افراد کو تحفظ دینے کے ساتھ ساتھ واقعے کی تحقیقات کرنے ، حملہ آوروں کو سزا دینے اور افعانستان میں چینی شہریوں اور اداروں کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کا بھی مطالبہ کیا۔
چینی شہریوں کو بچانے میں افغان سکیورٹی فورسز کے مثبت کردار کو چین نے سراہا۔ چین انسداد دہشت گردی اور قومی سکیورٹی کو برقرار رکھنے میں افغانستان کی حمایت جاری رکھےگا۔واضح رہے کہ افغانستان کے دارلحکومت کابل میں ایک ہوٹل پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں تین دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا اور متعدد چینی شہری زخمی ہوگئے ۔ انتہا پسند تنظیم داعش نے مذکورہ واقعے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔