عمر سرفرازچیمہ

امپورٹڈ حکومت میں ہمت ہے تو توشہ خانہ کی تفصیلات سامنے لائے،عمر سرفرازچیمہ

لاہور (لاہورنامہ) مشیر داخلہ پنجاب اور رہنما پاکستان تحریک انصاف عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ قوم جانتی ہے عمران خان واحد صادق و امین اور وطن کے مخلص رہنما ہیں۔

عمر سرفراز چیمہ کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت میں ہمت ہے تو توشہ خانہ کی مکمل تفصیلات قوم کے سامنے لائے، امپورٹڈ کو فیک آڈیوز، توشہ خانہ سے فرصت ملے تو ملکی تباہی پر بھی نظر دوڑائے، حکومت کا مقصد توشہ خانہ، جعلی آڈیوز کی ڈرامہ بازی کے ذریعے معاشی تباہی سے عوام کی توجہ ہٹانا ہے۔

مشیر داخلہ پنجاب نے مزید کہا کہ عمران خان نے جو بھی تحائف توشہ خانہ سے لئے وہ قانون و ضابطے کے تحت لئے ہیں، قوم جانتی ہے عمران خان واحد صادق و امین رہنما ہیں۔