یاسمین راشد

مارکیٹ سےڈالر غائب، ڈیفالٹ ہونے کا اس سے بڑا ثبوت کیا ہوگا، یاسمین راشد

لاہور (لاہورنامہ) صوبائی وزیر صحت و پاکستان تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ آج مارکیٹ میں ڈالر مل نہیں رہا، ایل سیز بھی نہیں کھول رہے، ملک ڈیفالٹ ہونے کا اس سے بڑا ثبوت کیا ہوگا۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسحاق ڈار ڈالر کی قیمت 150روپے پر لانے چلے تھے، ان لوگوں نے اپنے سارے کیسز ختم کرا لیے، اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کا حق ختم کر دیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ آج مہنگائی ہمارے دور سے کہیں زیادہ ہے۔