فرخ حبیب

توشہ خانہ کی تفصیلات پبلک ہویں تو ساری پی ڈی ایم نااہل ہو جائے گی، فرخ حبیب

لاہور(لاہورنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ اگر توشہ خانہ کی تفصیلات پبلک کر دیں تو ساری پی ڈی ایم نااہل ہو جائے گی۔

سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں رہنما تحریک انصاف فرخ حبیب نے کہا کہ عمران خان کی توشہ خانہ سے خریدے گئے تحائف کی فہرست تو شائع کر دی گئی ہے لیکن 1947 سے لے کر اب تک کی تفصیلات شائع نہیں کی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ توشہ خانہ کی تفصیلات طلب کر رہی ہے اور حکومت تفصیلات دینے سے انکاری ہے، اب فرار ہو کر بھاگنا نہیں، چیلنج قبول کریں، ان کو معلوم ہے کہ اگر توشہ خانہ کی تفصیلات پبلک کر دیں گے تو ساری پی ڈی ایم نااہل ہوجائے گی۔