لاہو ر(لاہورنامہ) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری نے مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت سے دوبارہ اہم ملاقات کی جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے اعتماد کے ووٹ اور تحریک عدم اعتماد پر حتمی مشاورت کی کئی۔
ذرائع کے مطابق دونوں رہنمائوں نے ملاقات میں اتفاق کیا کہ بہت جلد ہمارا وزیراعلی پنجاب ہوگا۔ اس دوران وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ٹیلیفونک رابطہ کیا گیا جس میں پنجاب کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی ۔
ناصر شاہ اور ملک احمد خان نے رہنمائوں کو اہم امور پر بریف کیا، ملاقات میں سالک حسین اور طارق بشیر چیمہ بھی موجود تھے۔