اعتماد کا ووٹ

پرویز الہی کے پاس اعتماد کا ووٹ لینے کے لئے نمبرز پورے نہیں، ن لیگ

لاہور (لاہورنامہ) مسلم لیگ ن نے کہا ہے کہ پرویز الہی جتنی تاخیر کر لیں اعتماد کا ووٹ لینا ہو گا، ان کے پاس اعتماد کا ووٹ لینے کے لئے نمبرز پورے نہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت مسلم لیگ ن کی سینئر قیادت کا اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، مسلم لیگ ق کے رہنما اور وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ بھی موجود تھے۔ اجلاس میں مجموعی سیاسی صورتحال خصوصا پنجاب پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور وزیراعلی پنجاب کے اعتماد کا ووٹ لینے کے آئینی حکم نامے پر بھی غور کیا گیا۔

اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ پرویز الہی معاملے پر جتنی تاخیر کر لیں انہیں اعتماد کا ووٹ لینا ہوگا، وزیراعلی پنجاب کے پاس اعتماد کا ووٹ لینے کے لئے نمبرز پورے نہیں، اور اعتماد کا ووٹ نہ لے پانے سے پنجاب سے پی ٹی آئی حکومت ختم ہو جائے گی ۔