لاہور (لاہورنامہ) منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم میاں شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز کی عبوری ضمانت کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کر دیا گیا۔
لاہور کی خصوصی عدالت نے سلیمان شہباز کی عبوری ضمانت کی درخواست پر تحریر ی حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے سلیمان شہباز کو 7جنوری تک گرفتار نہ کرے۔ عدالت نے سلیمان شہباز کو تحریری حکم دیا کہ وہ شامل تفتیش ہوں، عبوری ضمانت کا فیصلہ ہونے تک سلیمان شہباز ہر تاریخ پر پیش بھی ہوں گے۔