ٹیکسٹائل انڈسٹری بند کرنا

موجودہ حالات میں ٹیکسٹائل انڈسٹری بند کرنا انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہوگا، اپٹما

اسلام آباد (لاہورنامہ)اپٹمانے ٹیکسٹائل انڈسٹری کی بندش سے متعلق خبروں کی تردید کر دی ۔

اپٹما نے کہا کہ اپٹما نے ٹیکسٹائل انڈسٹری کی بندش کا کوئی اعلان نہیں کیا، موجودہ حالات میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کو بند کرنا انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہوگا۔ اپٹما کے مطابق پیٹرن انچیف اپٹما گوہر اعجاز نے ٹیکسٹائل انڈسٹری کے مسائل بارے وزیراعظم کو آگاہ کیا ۔

اپٹما نے کہاکہ وزیر اعظم کو لکھے گئے خط میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کے مسائل کو فوری حل کرنے کا کہا گیا ۔ اپٹما کے مطابق وزیراعظم کو بتایا گیا کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری 50 فیصد صلاحیت پر چل رہی ہے ۔

اپٹما کے مطابق ٹیکسٹائل انڈسٹری کو سرمائے کی قلت کا سامنا ہے ،اپٹما ایک ذمہ دار تنظیم ہے ، تمام اسٹیک ہولڈرز بے بنیاد پروپیگنڈا سے گریز کریں۔