ڈاکٹر ثانیہ

احساس راشن پروگرام کے تحت سامان کی فراہمی شروع ہو گئی، ڈاکٹر ثانیہ

لاہور(لاہور نامہ) پنجاب احساس پروگرام کی چوتھی سٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس ایوان وزیراعلی میں چیئرپرسن احساس پروگرام ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔

اجلاس میں وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد ، صوبائی وزیر خزانہ محسن لغاری، چیف سیکرٹری پنجاب عبداللہ خان سنبل، چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ ڈاکٹر واصف خورشید سمیت دیگر نے شرکت کی ۔اجلاس میں پنجاب میں جاری احساس پروگرامز بارے پیشرفت پر تبادلہ خیال اوراحساس پروگرام کے تحت ہیلتھ تحفظ پروگرام کو لانچ کرنے بارے جائزہ لیا گیا۔

کمیٹی نے احساس پروگرامز میں بینکنگ فراڈ سے بچنے کے لیے جامع حکمت عملی مرتب دینے کی منظوری دی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مستقبل میں احساس راشن رعایت پروگرام کا دائرہ کار بڑے کریانہ اسٹورز تک بڑھایا جائے گا، بڑے کریانہ دوکانداروں کو احساس راشن رعایت پروگرام میں شامل کرنے کے لیے منصوبہ بندی جلد شروع ہو گی ۔

ڈاکٹر ثانیہ نشرت نے کہا کہ پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی پارٹنر بینکس ، بینک آف پنجاب اور نیشنل بینک آف پاکستان کے ساتھ مل کر رقوم کی منتقلی اور شفافیت کو یقینی بنائیں گے۔ احساس پروگرامز کا مقصد سماجی تحفظ کو ہر صورت یقینی بنانا ہے۔ ڈاکٹر ثانیہ نشتر احساس راشن رعایت پروگرام کے تحت رجسٹرڈ دکانوں پر سبسڈی کی فراہمی شروع ہو گئی ہے۔ پنجاب بھر سے تقریباً 80 لاکھ گھرانے درخواستیں جمع کروا چکے ہیں ۔

رجسٹرڈ کریانہ دکانداروں کی فیزیکل تصدیق کا عمل پنجاب بھر میں جاری ہے۔ اہل خاندانوں کو تصدیقی ایس ایم ایس بھیجنے کا عمل جاری ہے جبکہ عوام کی شکایات کو جاننے کے لیے کال سینٹرز بھی قائم کیے جا رہے ہیں۔