اسد قیصر

ہم نے سپیکر کے سامنے اپنا موقف رکھ دیا ہے، اسد قیصر

اسلام آ باد (لاہورنامہ)سابق سپیکر اسد قیصر نے نے کہا ہے کہ مجھے عمران خان نے لیڈ کرنے کا کہا تھا، ہم نے سپیکر کے سامنے اپنا موقف رکھا، قاسم سوری نے ایک پراسس مکمل کیا تھا، قاسم سوری سائن کرچکے تھے.

سپیکر نے ابھی تک وہ معاملہ روکے رکھا جو غیر قانونی ہے، سپیکر قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ تمام ارکان آئیں گے اور ہاتھ سے لکھ کر استعفے دیں گے.

سابق سپیکر اسد قیصر نے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہہم نے کہا جن کے استعفے منظور ہوئے کیا وہ آپ کے پاس آئے تھے؟ اس کا سپیکر کے پاس کوئی جواب نہیں، شاہ محمود قریشی کے ساتھ اس دن تمام ارکان قومی اسمبلی کھڑے تھے، جو فلور پر آکر بات کرتا ہے ان کے استعفے منظور ہوتے ہیں، جاوید ہاشمی کیس میں بھی یہی ہوا۔

انہوں نے کہا کہ اب یہ سب کچھ تاخیر کر رہے ہیں کیونکہ یہ الیکشن سے بھاگ رہے ہیں، ان سے ملک نہیں چل رہا۔ سابق ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میں نے 127 استعفے منظور کئے.

نئے سپیکر نے حلف کے بعد اس فائل کو روک دیا، 127 استعفوں کو روکا اور 11 کے منظور کر لئے، ہمارا بنیادی مقصد ان استعفوں کو منظور کرانا ہے، آج حالات یہ ہیں کہ ہر جگہ دہشت گردی ہو رہی ہے، یہ امپورٹڈ سرکار ہر سطح پر ناکام ہو چکی ہے۔