یورپی پارلیمنٹ

سنکیانگ کےاداروں کو بدنام کرنےسے امریکہ کے دوہرے معیار کی عکاسی

بیجنگ (لاہورنامہ) امریکہ کی وزارت تجارت نے سنکیانگ سے وابستہ چینی ٹیکنالوجی کاروباری اداروں کو نام نہاد ” اینٹیٹی لسٹ” میں شامل کیا ۔

اس حوالے سے چین کے سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کے ترجمان شو گوئی شیانگ نے تیس تاریخ کو کہا کہ امریکہ نے ان چینی کاروباری اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش کی ہے جو سنکیانگ میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی صنعت کی ترقی میں شریک ہیں۔ یہ باکل دوہرا معیار ہے۔

ان کا مقصد چینی کاروباری اداروں پر پابندی لگانا اور سنکیانگ میں آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی کو روکنا اور سنکیانگ کے معاشرتی اور معاشی استحکام کو نقصان پہنچانا ہے، ہم اس کی سخت مخالفت کرتے ہیں۔چینی میڈ یا کے مطا بق

یاد رہے کہ امریکی وزارت تجارت نے پندرہ دسمبر کو 36 چینی کمپنیوں کو نام نہاد ” اینٹیٹی لسٹ” میں شامل کیا تھا۔