بیجنگ (لاہورنامہ) سنکیانگ ویغور خوداختیار علاقے کی عوامی حکومت کے ترجمان شو گوئی شانگ نے کہا ہے کہ رواں سال سنکیانگ میں کپاس کی پیداوار 5.391 ملین ٹن تک پہنچ گئی، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 262,000 ٹن کا اضافہ ہے، اور یہ ملک کی کل پیداوار کا 90.2 فیصد بنتا ہے، جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔
شو گوئی شانگ نے بیجنگ میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ حالیہ برسوں میں سنکیانگ میں کپاس کی پیداوار میں نہ صرف اضافہ ہوا ہے بلکہ اس کے معیار میں بھی بہتری آئی ہے۔ انہوں نے مزید نشاندہی کی کہ امریکہ نے ایک نام نہاد "ویغور جبری مشقت کی روک تھام کا ایکٹ” پاس کیا ہے، اور یہ جھوٹا دعویٰ کیا ہے کہ سنکیانگ کی کپاس کی پیداوار میں "جبری مشقت”کا عمل دخل ہے۔
جس کے ذریعے سنکیانگ کی کپاس کی پیداوار، پروسیسنگ اور فروخت کو تباہ کرنے کی کوشش کی گئی، لیکن حقیقت میں یہ بےسود ہے. امریکہ سنکیانگ کی کاٹن استعمال نہیں کرتا، اور یہ ضروری نہیں کہ ہم اسے امریکہ کو فروخت کریں گے۔ دنیا میں بہت سے ممالک کو کپڑے کی ضرورت ہے اور کاٹن مارکیٹ بہت بڑی ہے۔