بیجنگ (لاہورنامہ)چین کے نئے وزیرخارجہ چھن گانگ نے امریکی وزیرخارجہ اینٹونی بلنکن سے ٹیلی فونک بات چیت کی۔
چھن گانگ نے اپنی الوداعی بات چیت میں امریکہ میں متعین چینی سفیر ہونے کی حیثیت سے اپنی اور اینٹونی بلنکن کی پر خلوص ، جامع اور تعمیری ملاقاتوں کا ذکر کرتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا کہ مستقبل میں قریبی پیشہ ورانہ تعلقات برقرار رکھے جائیں گے.
چین – امریکہ تعلقات کی بہتری کو فروغ دیا جائے گا ۔ دونوں نے ایک دوسرے کو نئے سال کی مبارک باد بھی دی۔