لاہور(لاہورنامہ) سپیکر پنجاب اسمبلی سردار سبطین خان نے اسمبلیاں تحلیل نہ کرنے کی خبروں کی تردید کر دی۔
سپیکر پنجاب اسمبلی سردار سبطین خان نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اسمبلیاں تحلیل نہ کرنے کی کوئی بات نہیں کی نہ ہی ہماری ایسی نیت ہے، عمران خان جب کہیں گے اسمبلیاں توڑ دیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اسمبلیاں ضرور توڑیں گے جو آئینی قانونی پیچیدگیاں ہیں ان کو حل کر کے ہی توڑیں گے، ہمارے نمبرز پورے ہیں، ہمارے ایم پی ایز کو کوئی چھپانا چاہے تب بھی نہیں چھپیں گے۔